ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

سیمی فائنل تک رسائی؛ پاکستان کس طرح سیمی فائنل تک جاسکتا ہے؟ اہم خبر آگئی

28 فروری, 2026 09:00

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کرلی، جس کے بعد پاکستان کے لیے اگلے مرحلے تک پہنچنے کی امید تو باقی ہے، تاہم راستہ خاصا کٹھن ہوگیا ہے۔

کینڈی میں سپر 8 مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان کو نہ صرف کامیابی درکار ہے بلکہ بہتر رن ریٹ بھی یقینی بنانا ہوگا۔ گرین شرٹس کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے سری لنکا کے خلاف بڑی فتح حاصل کرنا لازمی ہے۔

مساوات کچھ یوں ہے کہ اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرے تو اسے کم از کم 65 رنز کے واضح فرق سے کامیابی سمیٹنا ہوگی۔ دوسری صورت میں، اگر ہدف کا تعاقب کرنا پڑے تو مقررہ ہدف 13 اوورز کے اندر حاصل کرنا ہوگا تاکہ رن ریٹ بہتر ہو سکے۔

انگلینڈ پہلے ہی اپنے تینوں میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، جبکہ سری لنکا ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ جاری ہے اور گرین شرٹس کو اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

شائقین کرکٹ کی نظریں اب کینڈی میں ہونے والے اس اہم مقابلے پر مرکوز ہیں جو پاکستان کے لیے بقا کی جنگ سے کم نہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔