قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں واپسی سے صرف ایک قدم دور، کپتان عماد شکیل بٹ پرامید

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائی راؤنڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تین میچ جیت لیے ہیں اور اب ٹیم ورلڈ کپ تک رسائی سے صرف ایک جیت کی دوری پر ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں واپسی سے اب صرف ایک قدم دور ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائی راؤنڈ کے ابتدائی تین میچوں میں کامیابی کھلاڑیوں کی انتھک محنت اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
کپتان کا کہنا ہے کہ اب تک تمام کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کا مورال بہت بلند ہے۔ پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ جاپان یا مصر سے متوقع ہے، اور یہ میچ جیتنا ورلڈ کپ تک رسائی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا شیڈول تیار، پشاور کے میچز ملتان منتقل ہونے کا امکان
عماد بٹ نے ٹیم مینجمنٹ اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مثالی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئی مینجمنٹ کے ساتھ ٹیم کا ماحول بہت خوشگوار ہے اور کھلاڑیوں کے دیرینہ مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔
کپتان عماد بٹ نے خصوصی طور پر وفاقی حکومت اور محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ہاکی کی اہمیت کو سمجھا، کھلاڑیوں کی شکایات دور کیں اور ٹیم کو بھرپور سپورٹ فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر کے پاکستانی قوم کو ایک بڑا تحفہ دینا چاہتے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ جیت کر ملک کا نام روشن کریں۔
کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کے لیے کڑی محنت کی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو دوبارہ ہاکی کی دنیا میں اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












