پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا شیڈول تیار، پشاور کے میچز ملتان منتقل ہونے کا امکان

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کا حتمی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 26 مارچ سے ہو گا اور سب سے زیادہ میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے سیزن 11 کے لیے 44 میچوں پر مشتمل حتمی شیڈول تمام فرنچائزز کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 14 میچ کھیلے جائیں گے، جبکہ راولپنڈی میں 10، فیصل آباد میں 7، کراچی میں 6 اور ملتان میں 4 میچ ہوں گے۔
پشاور میں 2 میچ شیڈول ہیں لیکن سکیورٹی یا دیگر وجوہات کی بنا پر انہیں ملتان منتقل کیے جانے کا خدشہ ہے۔ لیگ کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو حیدر آباد کنگزمین اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ ملنے کا امکان
ایونٹ کے دوران پانچ دن آرام کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔ پہلا کوالیفائر 2 مئی کو راولپنڈی میں ہو گا، جبکہ ایلیمینیٹر مقابلے لاہور میں ہوں گے۔
فائنل میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا، تاہم اس کے مقام کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فائنل کے لیے لاہور، امریکہ یا برطانیہ میں سے کسی ایک مقام کی منظوری دیں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












