ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیموں کی وطن واپسی میں تاخیر پر آئی سی سی کا بیان جاری

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ خلیجی خطے میں جاری بحران کے باعث بین الاقوامی پروازوں کے نظام میں خلل پڑنے سے کرکٹ ٹیموں اور آفیشلز کی وطن واپسی میں تاخیر ہو رہی ہے۔
عالمی کرکٹ کونسل نے بتایا ہے کہ عالمی کپ 2026 کے بعد مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی اپنے اپنے ممالک واپسی میں تاخیر خلیجی خطے میں جاری بحران کے باعث ہو رہی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث بین الاقوامی فضائی سفر شدید متاثر ہوا ہے جبکہ کئی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور متعدد فضائی حدود بھی بند ہیں۔
کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی واپسی میں تاخیر ایسے حالات کی وجہ سے ہو رہی ہے جو ادارے کے کنٹرول سے باہر ہیں۔
بیان کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آج رات اپنے وطن واپسی کا سفر شروع کرے گی، جبکہ توقع ہے کہ تمام ارکان چھتیس گھنٹوں کے اندر اندر روانہ ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم کا کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ
اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے نو ارکان پہلے ہی کیریبین روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ باقی سولہ ارکان آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت سے روانہ ہوں گے۔
عالمی کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے اور تمام فیصلے اسی اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خلیجی بحران کے باعث فضائی راستوں میں تبدیلیاں اور میزائل حملوں سے متعلق وارننگز کے باعث سفر کا عمل پیچیدہ ہو گیا ہے۔
آئی سی سی مختلف فضائی کمپنیوں، ہوائی اڈوں کے حکام اور متعلقہ حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کھلاڑیوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
کونسل نے اس معاملے پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی واپسی کے انتظامات کا انگلینڈ یا کسی اور ٹیم سے کوئی تعلق نہیں اور تمام اقدامات صرف حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھ کر کیئے جا رہے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












