ہفتہ، 14-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/25هـ (14-03-2026م)

بنگلادیش کے خلاف متنازع رن آؤٹ، سلمان علی آغا کا ردعمل سامنے آگیا

14 مارچ, 2026 09:53

ڈھاکا: پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں متنازع رن آؤٹ کے واقعے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے سلمان علی آغا کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا، جس پر آغا نے میدان سے باہر جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

سابق پاکستانی کرکٹرز رمیز راجا اور محمد حفیظ نے بھی اس عمل کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیا۔ اس کے بعد مہدی حسن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ قانونی طور پر رن آؤٹ درست تھا، لیکن اس موقع پر اسپورٹس مین اسپرٹ کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ خود اس صورتحال میں ہوتے تو شاید مختلف فیصلہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگا گیند پیڈ اور بیٹ سے لگنے کے بعد ڈیڈ ہو گئی تھی، اسی لیے وہ گیند واپس بولر کو دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔