جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

نسیم شاہ پر پابندی لگنے والی تھی!!! کس معروف شخصیت نے بچایا؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

01 اپریل, 2026 13:29

سابق قومی کرکٹر باسط علی نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر لگنے والی ممکنہ پابندی کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

سابق قومی کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق نسیم شاہ پر دو سال کی پابندی لگنے والی تھی، لیکن پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بروقت مداخلت کر کے یہ پابندی روکی۔

 باسط علی کے مطابق محسن نقوی نے فیصلہ کیا کہ کھلاڑی کو کیریئر سے نہیں روکا جائے بلکہ محض جرمانہ کیا جائے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ نسیم شاہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور آج تک کسی بھی پاکستانی کرکٹر پر دو کروڑ روپے سے زیادہ کا جرمانہ نہیں ہوا۔

 باسط علی نے اس بات پر زور دیا کہ پی سی بی کے فیصلے میں فاسٹ باؤلر کے کیریئر کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے تھا اور جرمانہ ایک مناسب فیصلہ ہے۔

دوسری جانب سابق بلے باز کامران اکمل نے بھی نسیم شاہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باؤلر کو پی سی بی کی جانب سے ہلکا ہاتھ رکھنے کے لیے شکر گزار ہونا چاہیے۔ نسیم شاہ اب کرکٹ پر پوری توجہ دیں اور مالی پہلو پر پریشان نہ ہوں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔