بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

صحت سے متعلق پارلیمانی اجلاس؛ خاتون ممبر ”ویپ” پیتی رہیں

21 دسمبر, 2024 20:11

پارلیمانی اجلاس کے دوران کولمبیا کی قانون ساز خاتون کیتھی جووینا کو کیمرے میں ویپ پیتے ہوئے پکڑی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین الائنس پارٹی کی رکن اور بوگوٹا کے قانون ساز جوویناو کو 17 دسمبر کو ملک کے ایوان نمائندگان کے اجلاس میں ویپ قلم استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

انکے اقدام نے پالیمانی اجلاس پر سوالیہ نشان اٹھادیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی کیتھی جووینا کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دراصل پارلیمانی اجلاس صحت سے متعلق پالیسیوں میں بہتری لانے کے بارے میں تھا جس میں خود قانون ساز ممبر کیتھی جووینا ویپ پیتی دکھائی دے رہیں تھی۔

مزید پڑھیں: سونے کی زبان اور ناخنوں والی درجنوں ممیز دریافت

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کولمبیا کی پارلیمانی ممبر نے سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کی اور آئندہ ایسا عمل نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

دوسری جانب صارفین نے جہاں انکے اقدام پر جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ افراد نے معافی مانگنے پر انکی تعریف بھی کی۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔