اس سے پہلے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجھے مار دیتا، میں نے پہل کردی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران کی جانب سے ان کے قتل کی مسلسل کوششوں کے جواب میں انہوں نے پہل کرتے ہوئے خطرے کو جڑ سے ختم کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں پہل کی ہے تاکہ وہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ اس سے پہلے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای مجھے قتل کرنے کی نئی کوشش کر پاتے، میں نے انہیں مار دیا۔
ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ تہران ماضی میں دو بار مجھے مارنے کی کوشش کر چکا ہے، لیکن میں اس تک پہنچ گیا اس سے پہلے کہ وہ مجھ تک پہنچتا۔
اے بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانیوں نے دو بار کوشش کی لیکن میں ان سے بازی لے گیا۔
امریکی محکمہ انصاف کے فراہم کردہ حقائق کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب سے وابستہ عناصر نے حملے کرنے کے لیے امریکہ کے اندر لوگوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی عوام سے موجودہ نظام کے خلاف بغاوت کی اپیل
یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ تمام تر کوششیں دو ہزار بیس کے اس امریکی فضائی حملے کا بدلہ تھیں، جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا گیا تھا۔
وفاقی حکام نے ایک مخصوص کیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص نے کرائے کے قاتلوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی تھی، جو بعد میں ایک سخت سکیورٹی آپریشن کے دوران ایف بی آئی کے خفیہ ایجنٹ نکلے۔
استغاثہ نے ان تمام کارروائیوں کو موجودہ اور سابق امریکی حکام کو نشانہ بنانے کی وسیع تر ایرانی مہم کا حصہ قرار دیا ہے، تاہم تہران نے ہمیشہ ان منصوبوں میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ حالیہ امریکی فوجی آپریشن نے ایرانی کمانڈ ڈھانچے میں بنیادی اور بڑی تبدیلی پیدا کر دی ہے۔
ان کے مطابق حکمران نظام کی جانشینی کے لیے جو نام زیرِ غور تھے، انہیں حملوں سے پہلے ہی نشان زد کر لیا گیا تھا لیکن وہ ابتدائی حملے میں ہی مارے گئے۔
ٹرمپ نے فخریہ انداز میں کہا کہ حملہ اس حد تک کامیاب رہا کہ اس نے زیادہ تر امیدواروں کا صفایا کر دیا ہے۔ جن لوگوں کو ہم مدنظر رکھے ہوئے تھے ان میں سے اب کوئی بھی باقی نہیں بچا کیونکہ وہ سب مارے جا چکے ہیں، یہاں تک کہ جو قیادت کے دوسرے یا تیسرے درجے پر فائز تھے وہ بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












