جمعرات، 16-اکتوبر،2025
جمعرات 1447/04/24هـ (16-10-2025م)

حماس سے لڑائی؛ اسرائیلی فوج کا میجر، کیپٹن جہنم رسید

07 جنوری, 2025 17:45

فلسطین میں مزاحمت کی علامت حماس کیساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا میجر اور کیپٹن جہنم واصل ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں گزشتہ روز فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 24 سالہ کیپٹن شخنازی اور 28 سالہ میجر ریواہ مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ہلاک ہونے والوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حماس کیساتھ لڑائی کے دوران 4 سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ اسرائیلی فوجیوں کیلئے قبرستان بن گیا، مزید 3 جہنم واصل

صہیونی فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی افسروں اور 2 سپاہوں کا تعلق نہال بریگیڈ 932 بٹالین سے تھا۔

مزید پڑھیں: حماس سے لڑائی، ہلاکتوں کے باعث پورا اسرائیلی یونٹ فرار

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2 مزید فوجیوں کی ہلاکت کے بعد غزہ میں زمینی آپریشن شروع ہونے سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اب 397 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب غزہ جنگ بندی کیلئے حماس اور اسرائیلی وفد کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی پیشرفت سامنے نہیں آسکی ہے۔

Cpt. Eitan Israel Shiknazi, 24, and Maj. Dvir Zion Revah, 28, (right), who were killed fighting in the Gaza Strip on January 6, 2024. (Almog Kolt/Israel Defense Forces)

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔