کراچی میں ٹریفک کی نگرانی کیلیے 12 ہزار کیمرے لگیں گے، ڈی آئی جی ٹریفک کا بڑا بیان

12,000 cameras will be installed to monitor traffic in Karachi, DIG Traffic makes a big statement
ڈی آئی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارہ ہزار کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
جی ٹی وی نیوز کے پروگرام 7 سے 8 میں ہوسٹ ثناء ہاشمی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا ان کا کراچی میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے شہر 12 ہزار کیمرے لگیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی سہولت کے لیے ایک ایپ بھی لانچ کرنے جارہے ہیں۔ جرمانوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھاری جرمانے بڑی گاڑیوں کے لیے ہیں، چھوٹی گاڑیاں چلانے والوں کو ہم ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی پیر محمدشاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












