جنگ بندی؛ اسرائیل، حماس کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ طویل ہوگیا

جنگ بندی؛ اسرائیل، حماس کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ طویل ہوگیا
قطر نے غزہ جنگ بندی پر حماس اور اسرائیل کے درمیان ملاقاتوں کی تصدیق کردی۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے مقصد سے بات چیت جاری ہے اور فریقین کے درمیان تکنیکی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے معاہدے کی تفصیلات پر نچلی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان تکنیکی ملاقاتیں اب بھی جاری ہیں، البتہ اس وقت کوئی اہم اجلاس نہیں ہو رہا۔
یہ بھی پڑھیں: یہودیوں نے مغربی کنارے پر دھاوا بول کر فلسطینیوں کے گھر جلا دیے
قطر اور مصر کئی ماہ سے جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں مصروف ہیں تاہم اسرائیل نئی شرائط کی آڑ لیکر غزہ میں تباہ کن تنازع کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ جاری اجلاسوں میں بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے لیکن انہوں نے بات چیت کی سالمیت کے تحفظ کے لئے تفصیل میں جانے سے انکار کیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.