جمعرات، 16-اکتوبر،2025
جمعرات 1447/04/24هـ (16-10-2025م)

لبنان بارڈر؛ جنگ بندی خاتمے سے قبل اسرائیلی فوج دُم دبا کے بھاگ کھڑی ہوئی

07 جنوری, 2025 20:03

لبنان میں حزب اللہ کیساتھ جنگ بندی کے 2 ماہ مکمل ہونے سے قابض اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے بارڈر سے قریب دیہاتوں سے دُم دبا کے بھاگ کھڑی ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے لبنان بارڈر پر کئی دیہاتوں اور قصبوں پر قبضہ کررکھا تھا جس پر مزاحمتی تنظیم نے دھمکی دی تھی کہ اگر فوج نے علاقے خالی نہ کیے تو جنگ بندی کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ تل ابیب حزب اللہ کیساتھ جنگ بندی کے 2 ماہ مکمل ہونے کے بعد بھی لبنان کے متعدد علاقوں سے اپنی فوج نہیں نکالے گا تاہم اب قابض فوج نے حزب اللہ سے بچنے کیلئے فوری طور پر فوجیں پیچھے ہٹانا شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے لبنان سرحد پر بھی قبضہ جمانے کی تیاری کرلی

اقوام متحدہ کی عبوری فورس یونیفل کے تعاون سے جنوبی لبنان کے قصبے ناقورہ لبنانی فوج کے یونٹوں نے تعیناتی شروع کردی ہے جبکہ صور کے قصبے کے ارد گرد بھی فوج پہنجچ گئی ہے۔

دوسری جانب شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کے قریب نہ آئیں اور فوج تعیناتی مکمل ہونے تک فوجی یونٹوں کی ہدایات پر عمل کریں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔