پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو میچ فیس کا فیصد کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا جب کہ پاکستان کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رچی رچرڈسن نے یہ پابندی اس وقت عائد کی جب پاکستان کو مقررہ وقت کے الاؤنسز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدف سے پانچ اوورز کم قرار دیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت کھلاڑیوں پر مقررہ وقت میں گیند بازی نہ کرنے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 16.11.2 کے مطابق کسی بھی ٹیم کو ہر اوور شارٹ پر ایک پوائنٹ جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ نتیجتا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پاکستان کے مجموعی پوائنٹس میں سے پانچ پوائنٹس کاٹ لیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مجوزہ سزا قبول کرلی لہٰذا باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں۔
فیلڈ امپائر کمار دھرمسینا اور نتن مینن، تھرڈ امپائر ایلکس ہارف اور فورتھ امپائر اسٹیفن ہیرس نے پاکستان پر یہ الزام عائد کیا۔
واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.