بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

ہنی سنگھ نے عاطف اسلم کو اپنا "بھائی” قرار دیدیا

08 جنوری, 2025 19:48

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے پاکستانی نامور گلوکار عاطف اسلم سے ملاقات کی تصویر شیئر کردی۔

 ہنی سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاطف اسلم کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا بے حد محبت کرنے والا بھائی قرار دے دیا ۔

 اس تصویر میں دونوں موسیقاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے،تصویر کے ساتھ ہنی سنگھ نے کیپشن میں لکھا”بے حد محبت کرنے والے بھائی!! مارچ میں پیدا ہونے والے بھائی۔”

ہنی سنگھ نے ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے بھارت، پاکستان، اور موسیقی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا، اس تصویر پر دونوں ممالک کے شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

  واضح رہے کہ ہنی سنگھ اور عاطف اسلم دونوں اپنے اپنے ممالک سمیت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہیں اور کئی سپرہٹ گانے دے چکے ہیں جنہیں شائقین آج بھی پسند کرتے ہیں،تاہم گزشتہ چند سالوں سے دونوں ممالک کے فنکاروں کے ایک ساتھ کام کرنے پر پابندی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔