بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

ایک سگریٹ پینے سے زندگی کے کتنے منٹس کم ہوتے ہیں؟

08 جنوری, 2025 13:13

برطانوی محقیقین نے تمباکو نوشی کے مُضر اثرات پر تحقیق کی ہے کہ ایک سیگریٹ انسانی قیمتی زندگی کے 20 منٹ کم کردیتی ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوسطا ایک سگریٹ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی زندگی سے تقریبا 20 منٹ کے وقت کا خاتمہ کر دیتی ہے۔

اس حیران کن دریافت کا مطلب یہ ہے کہ 20 سگریٹوں کا ایک پیکٹ کسی کی زندگی کو تقریبا 7 گھنٹے یعنی (420 منٹس) تک کم کرسکتا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں برٹش ڈاکٹرز اسٹڈی کے تازہ ترین اعداد و شمار کا استعمال کیا گیا اور اسے جرنل آف ایڈکشن میں شائع کیا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے الکوحل اور تمباکو ریسرچ گروپ کی پرنسپل ریسرچ فیلو ڈاکٹر سارہ جیکسن نے اس مطالعے اور اس کے مضمرات کے بارے میں وضاحت کی کہ لوگ عام طور پر جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی نقصان دہ ہے لیکن اس بات کو کم سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سیگریٹ نہ پینے والی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کا بڑا اضافہ

مزید پڑھیں:ای سیگریٹ اور ویپس پر پابندی لگادی گئی

انہوں نے کہا کہ اوسطا تمباکو نوشی ترک نہ کرنے والے لوگ تقریبا ایک دہائی کی زندگی کھو دیتے ہیں، یہ 10 سال کا قیمتی وقت زندگی کے لمحات اور پیاروں کے ساتھ گزاراجا سکتا ہے۔

تاہم ماہرین صحت تمباکو نوشی ترک کرنے پر زور دے رہے ہیں چونکہ نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عادت کی وجہ سے کتنی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔لیکن اب تک زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تمباکو نوشی صحت کیلئے صرف نقصان دہ ہے۔ اس نئی تحقیق کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ تمباکو نوشی متوقع عمر کو کتنا نقصان پہنچاتی ہے۔

مزید پڑھیں:سیگریٹ نوشی 80 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

صحت کے ماہرین کے مطابق مختصر عمر کے علاوہ، تمباکو نوشی سے مجموعی نقصان صحت کے بہت سے دیگر سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے، جو ان نتائج کو اور بھی خطرناک بنا دیتا ہے

تجزیے میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ تمباکو نوشی چھوڑنے والے افراد 2025 کے تخمینوں کا استعمال کرتے ہوئے کتنی زندگی دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔

مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ کوئی شخص ایک دن میں 10 سگریٹ پیتا ہے اگر تو وہ یکم جنوری کو سیگریٹ پینا ترک کر دے تو  وہ 8 جنوری تک زندگی کا پورا ایک دن بچا سکتا ہے۔

تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 5 فروری تک سیگریٹ ترک کرنے والے افراد کی متوقع عمر پورے ایک ہفتے تک پہنچ سکتی ہے۔ اگر وہ 5 اگست تک سگریٹ ترک کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ زندگی کا پورا ایک مہینہ ضائع ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر جیکسن نے صحت پر طویل مدتی اثرات پر زور دیتے ہوئے تمباکو نوشی جاری رکھنے کے وسیع تر نتائج پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ تحقیق کے مطابق اس سال کے آخر تک تمباکو نوشی ترک کرنے والے افراد کی زندگی میں 50 دن تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی  کہ کچھ لوگ سوچ سکتے ہیں کہ انہیں زندگی کے کچھ سالوں سے محروم ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، کیونکہ بڑھاپے کو اکثر دائمی بیماری یا معذوری کی نشاندہی کی جاتی ہے، لیکن تمباکو نوشی زندگی کے اختتام پر غیر صحت مند مدت کو کم نہیں کرتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کس طرح یہ عادت نسبتا صحت مند زندگی کے سالوں کو چھین لیتی ہے، یہ بنیادی طور پر درمیانی زندگی کے نسبتا صحت مند سالوں کو کھا جاتی ہے، جس سے بیماری کا آغاز ہوتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک 60 سالہ تمباکو نوشی کرنے والے کے پاس عام طور پر 70 سالہ تمباکو نوشی نہ کرنے والے شخص کی صحت پروفائل ہوگی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ 2025 کے یہ نئے سال کے عزم کو چھوڑنے کا بہترین وقت ہوسکتا ہے جو واقعی آپ کی زندگی کو تبدیل کرسکتا ہے

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔