ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ: بابر اور شان کی ترقی، سعود شکیل کی تنزلی

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ: بابر اور شان کی ترقی، سعود شکیل کی تنزلی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
انگلش بیٹر جو روٹ بدستور ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے اور بھارت کے یشسوی جیسوال تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں بہترین بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقا کے بیٹر نے پلیئرز رینکنگ میں ترقی کی ہے۔
جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کی 106 رنز کی اننگز نے انہیں کیریئر کے بہترین چھٹے نمبر پر پہنچا دیا جب کہ ریان ریکلٹن 259 رنز بنا کر 48 درجے ترقی کے ساتھ 55 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 5 درجے ترقی کے بعد 12 ویں جب کہ کپتان شان مسعود 12 درجے ترقی کے بعد 45ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ آسٹریلوی فاسٹ بولر اسکاٹ بولنڈ نے تین بارڈر گواسکر ٹرافی ٹیسٹ میچوں میں 21 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پہلی بار آئی سی سی کی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی۔
اسکاٹ بولنڈ 29 درجے ترقی کے بعد مشترکہ طور پر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بورڈر گواسکر ٹرافی میں 13.06 کی اوسط سے 32 وکٹیں حاصل کرنے والے جسپریت بمراہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، انہوں نے ایک ریٹنگ پوائنٹ کا اضافہ کرتے ہوئے 908 تک رسائی حاصل کی ہے۔
پیٹ کمنز اور کگیسو ربادا ایک، ایک درجے ترقی کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ مارکو جینسن ٹیسٹ باؤلرز کی فہرست میں ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.