یونس خان کو افغانستان کرکٹ بورڈ میں بڑا عہدہ مل گیا

یونس خان کو افغانستان کرکٹ بورڈ میں بڑا عہدہ مل گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا گیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے ترجمان سید نسیم سادات نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان کو ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کی رہنمائی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یونس خان اس سے قبل 2022 میں افغانستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔
اپنے بین الاقوامی کوچنگ کے تجربے کے علاوہ یونس خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی اور ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔
یونس خان کی قیادت میں 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل چیمپیئنز ٹرافی میں 15 میچز کھیلے جائیں گے جن کی میزبانی پاکستان اور دبئی کرے گا۔
راولپنڈی، لاہور اور کراچی ٹورنامنٹ کے کھیل کی میزبانی کرنے والے تین مقامات ہوں گے. پاکستان کے ہر مقام پر تین گروپ میچ کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل لاہور میں ہوگا۔
لاہور 9 مارچ کو فائنل کی میزبانی کرے گا، اگر فائنل میں بھارت کوالیفائی کرتا ہے تو اس صورت میں یہ دبئی میں کھیلا جائے گا، سیمی فائنل اور فائنل دونوں میں ریزرو ڈے ہوں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.