بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے صیہونی دہشتگرد کی شناخت ہو گئی

08 جنوری, 2025 11:33

محاذ مقاومت کے مجاہدین حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے صیہونی دہشتگرد کی شناخت منظر عام پر لے آئے ہیں۔

سحر نیوز کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے دہشتگرد صیونی فوجیوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ہے۔

مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ نے ایک ویڈیو جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ وہ یحییٰ سنوار کے قتل میں شریک صہیونی فوجیوں میں سے ایک کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:یحییٰ سنوار 2024 میں عرب دنیا کی معروف ترین شخصیت قرار

اس ویڈیو میں اس کے اہل خانہ کی تصاویر، گھر کا پتہ اور کے ساتھ ساتھ اس کی نقل و حرکت اور اس کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بھی معلومات دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کو جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے، اسرائیلی فوج نے یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل کے آخری لمحات کی ڈرون فوٹیج بھی جاری کی تھی۔

حماس کے سابق سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کی ایران میں کیے گئے مبینہ اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو 6 اگست 2024 کو حماس کا سیاسی سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ اسمٰعیل ہنیہ 31 جولائی 2024 کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی بم حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔