بدھ، 15-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

09 جنوری, 2025 12:55

دنیا کے 2025 کے مضبوط ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی جس میں پاکستان 103 نمبر پر آگیا ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کی مضبوط رینکنگ میں سنگاپور پہلے نمبر پر ہے جس کا 195 ممالک کا فری ویزا رسائی حاصل ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ اب بھی طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں سال 2025 کے آغاز پر سب سے نچلے ممالک میں شامل ہے۔

دوسرے نمبر پر جاپان، تیسرے نمبر پر فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جنوبی کوریا اور سپین ہیں۔ چوتھے نمبر پر آسٹریا، ڈنمارک، لکسمبرگ، نیدرلینڈ، ناروے اور سویڈن ہیں۔

مزید پڑھیں:شیخ حسینہ سمیت 97 وزرا اور رہنماؤں کے پاسپورٹ باضابطہ طور پر منسوخ

مزید پڑھیں:بیوی کو بغیر پاسپورٹ بیرون ملک چھوڑ کر فرار ہونیوالے شخص کو قید کی سزا

پانچویں نمبر پر بیلجیئم، نیوزی لینڈ، پرتگال، سویٹزرلینڈ اور برطانیہ، چھٹے نمبر پر آسٹریلیا اور یونان، ساتویں نمبر پر کینیڈا، مالٹا اور پولینڈ، آٹھویں نمبر پر جمہوریہ چیک اور ہنگری، نویں نمبر پر ایستونیا اور امریکہ ہیں۔

طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں روس اور ترکیہ 46 ویں نمبر پر، جنوبی افریقہ 48 ویں، کویت 50 ویں، سعودی عرب 58 ویں، چین 60 ویں، بھارت 85 ویں، بنگلہ دیش اور فلسطین 100 ویں نمبر پر، اور پاکستان 103 نمبر پر ہے, سب سے آخر میں افغانستان 106 ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

سال 2024 میں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 34 ممالک میں بغیر ویزے کے رسائی حاصل تھی تاہم 2025 میں یہ تعداد کم ہو کر 33 رہ گئی ہے۔ یہ کمی اگرچہ معمولی ہے لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان کی سفری دستاویزات کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان میں جاری سیاسی ہلچل کے نتیجے میں کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں لندن میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان پر حملے میں ملوث افراد سے منسلک 23 پاسپورٹ منسوخ کرنا بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ 2023 میں سعودی حکام نے جعلی اسناد استعمال کرنے کے الزام میں افغان شہریوں کے 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹس ضبط کیے تھے۔ پاکستانی حکام خاص طور پر غیر قانونی تارکین وطن بشمول افغانوں کو جعلی شہریت دستاویزات جاری کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔