بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کردیا، عرب ممالک کی مذمت

09 جنوری, 2025 09:14

تل ابیب: صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری کردیا جس میں کئی عرب ممالک کو شامل دیکھا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کی جانب سے جاری کیے نقشے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر کئی عرب ممالک کو صیہونی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

تاہم فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن، متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے نام نہاد تاریخی صیہونی ریاست کے متنازع نقشے کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کے کون سے خودکش ڈرون نے اسرائیل کی نیندیں اڑا دیں؟

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے بے بنیاد اور انتہاپسند اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں، ایسے اقدامات قبضے کو مستحکم کرنے اور ریاستوں کی خودمختاری پر حملے اور عالمی قوانین کی خلاف وزی کا اظہار کرتے ہیں۔

، عالمی برادری خطے کے ممالک اور عوام پر جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دوسرے ممالک کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔