منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی حمایت کرنیوالے اداکار کا بھی گھر جل گیا

10 جنوری, 2025 17:59

غزہ میں مظلوم فلسطینوں پر اسرائیلی بمباری کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر لاس اینجلس میں لگی آگ نے جلاکر خاکستر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے معروف اداکار جیمز ووڈ کا گھر بھی جل راکھ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں موجود جنگلات میں لگنے والی آگ سے مشہور ہالی ووڈ اداکاروں گھر جل چکے ہیں، ایسے میں ایک اداکار جیمز ووڈ بھی ہیں جنہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کی تھی۔

مزید پڑھیں: جنگلات میں لگی آگ نے کِن ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر جلا کر راکھ کردیے

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2 مرتبہ آسکر کے لیے نامزد ہونے والے اور 3 مرتبہ ایمی ایوارڈز جیتنے والے جیمز ووڈ کا گھر جل جانے پر انہیں صارفین سے کوئی ہمدردی نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: امریکا؛ جنگلات میں لگی آگ سے اربوں ڈالرز کا نقصان، ہزاروں گھر جل گئے

متعدد صارفین نے جیمز کو وہ وقت یاد دلایا جب وہ اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والی نسل کشی کی حمایت کر رہے تھے۔

قبل ازیں غزہ سے متعلق ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ کوئی جنگ بندی نہیں! کوئی سمجھوتہ اور کوئی معافی نہیں۔۔ ایک اور ٹوئٹ میں اداکار نے لکھا تھا کہ شکر ہے اسرائیل نے بائیڈن انتظامیہ کٹھ پتلیوں کی نہیں سنی، بہت اچھی بمباری کی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔