منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، میرا افسردہ ہوگئیں

10 جنوری, 2025 12:13

لالی ووڈ اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک صحافی سے بات کی جس نے نیلم منیر کی حالیہ شادی کے بعد ان سے شادی کے منصوبوں کے بارے میں سوال کیا۔

میرا کے جذباتی ردعمل پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا جب کہ رپورٹر پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ایک مقامی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران صحافی نے میرا سے پوچھا کہ وہ کب شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔

انٹرویو کا آغاز رپورٹر سے ہوا جس میں انہوں نے پوچھا کہ نیلم منیر اب شادی شدہ ہیں۔ آپ شادی کے بندھن میں بندھنے کا منصوبہ کب بنا رہی ہیں؟۔

اس سوال پر میرا نے رک کر گہری سانس لی اور خاموش رہیں، وہ واضح طور پر بے چین دکھائی دے رہی تھی۔

اس کے بعد صحافی نے زور دے کر پوچھا کیا آپ اس کے بارے میں سوچ رہی ہیں یا اپنی خاموشی کے ذریعے کچھ اظہار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں؟

میرا نے جواب دیا کہ مجھے افسوس ہے۔ جب میرا سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں نیلم منیر کی شادی پر افسوس ہے یا اپنی شادی میں تاخیر پر تو میرا نے وضاحت کی کہ مجھے اپنی شادی میں تاخیر پر برا لگتا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے فوری طور پر صحافی کی بے حسی پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور ان کی مداخلت اور نامناسب سوالات کے لئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔