بنگلادیش کے مایہ ناز کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلادیش کے مایہ ناز کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بنگلادیش کے مایہ ناز بیٹر تمیم اقبال نے دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تمیم اقبال ابتدائی طور پر جولائی 2023 میں ریٹائر ہوئے تھے لیکن انہوں نے بنگلہ دیش کی اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مداخلت کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
اس بار تمیم اقبال نے سلہٹ میں بنگلہ دیش کے سلیکٹرز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ کپتان نجم الحسین شانتو جیسے کھلاڑیوں کی درخواستوں اور سلیکشن کمیٹی سے بات چیت کے باوجود انہوں نے ریٹائرمنٹ پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا۔
کرکٹر نے کہا کہ وہ کچھ عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں اور چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹس قریب ہے اور اس دوران خود کو ڈسکس نہیں کروانا چاہتے۔
تمیم اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ ریٹائرمنٹ یا کھیل جاری رکھنے کا فیصلہ ایک ذاتی انتخاب ہے اور ان کا خیال ہے کہ یہ ان کے لئے بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا صحیح وقت ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.