چیمپئنز ٹرافی؛ ہائبرڈ ماڈل کیوں تسلیم کیا؟ حفیظ برہم

چیمپئینز ٹرافی؛ ہائبرڈ ماڈل کیوں تسلیم کیا؟ حفیظ برہم (فوٹو: فائل)
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کے ایچ پی سی اوول گراونڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ پی سی بی نے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آکر چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کے موقف کی مخالفت اور پھر انکے میچز نیوٹرل مقام پر کرانے کے فیصلے کو قبول کرلیا۔
سابق کپتان نے کہا کہ ابتدا میں اپنائے جانے والے اصولی موقف پر پی سی بی قائم نہیں رہا، 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا پاکستان نہ آںا ایک کمی کی نشاندہی کرتا ہے تاہم ایونٹ کا منعقد ہونا خوش آئند ہے اور پاکستان کو اس کا مثبت پیغام دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کون سی ٹیم کب پاکستان آئے گی؟
محمد حفیظ نے کہا کہ نوجوان بیٹر صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں تاہم اوپنر کے معاملہ کی درست انداز میں دیکھ بھال کی جانی چاہیے، اگلے 10 سے 15 برس تک صائم ایوب کی پاکستان کرکٹ کو خدمات میسر آسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا بھارتی کرکٹر بالی ووڈ ادکارہ کی بیٹی کو ڈیٹ کررہے ہیں؟
محمد حفیظ نے سینیئر بیٹر فخر زمان کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کو پاکستانی ٹیم کیلئے اچھا شگون قرار دیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.