بشار حکومت کا خاتمہ؛ اسرائیل نے شام میں فوجی نقل و حرکت بڑھادی

بشار حکومت کا خاتمہ؛ اسرائیل نے شام میں فوجی نقل و حرکت بڑھادی (فوٹو: فائل)
شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد قابض اسرائیلی فورسز نے متعدد علاقوں پر قبضوں سمیت فوجی نقل و حرکت اور دراندازی میں تیزی لانا شروع کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی شام کے صوبہ قنیطرہ کے گاؤں المعلقہ میں نقل و حرکت بڑھا دی ہے جبکہ قنیطرہ کی صوبائی عمارت کو فوجی مرکز میں تبدیل کرکے فوج تعینات کردی ہے۔
المعلقہ قصبے کے رہنما نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں اسرائیل کی پیش قدمی روکنے کیلئے فوری کارروائی کرے، صہیونی فوج ہماری زرعی زمینوں کو تباہ کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا شام کے صوبے حلب سمیت کئی مقامات پر حملہ
المعلقہ قصبے کے سربراہ نے اسکائی نیوز کو بتایا ہمیں الجولانی حکومت کی جانب سے علاقے کی مدد کے وعدے ملے لیکن ابھی تک کسی حکومتی ذمہ دار نے خبر نہیں لی ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوجی شام کی سرزمین پر غیرقانونی قبضہ کرنے کے بعد شہریوں کو ہتھیار ڈالنے کی دھمکیاں بھی دینے لگے۔
مزید پڑھیں: کیا اسرائیل نے شام پر چھوٹا نیوکلئیر دھماکا کیا؟ پہاڑ ریزا ریزا
اسرائیلی فوج نے دمشق میں تیزی سے سیاسی اور میدانی تبدیلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بفرزون اور پڑوسی مقامات پر دراندازی کرتے ہوئے کئی علاقوں اور دیہاتوں پر قبضہ جمالیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی شام پر مہم جوئی؛ فوجی ساز وسامان صوبہ قنیطرہ منتقل
یہ گاؤں گولان کی پہاڑیوں کے مشرقی حصے میں واقع ہے جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کیا تھا اور پھر 1981 میں ایک ایسے اقدام میں الحاق کر لیا تھا جسے عالمی برادری نے تسلیم نہیں کیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.