غزہ جنگ؛ کتنے ہزار فلسطینیوں کے ہاتھ، پاؤں کاٹے گئے؟ تہلکہ خیز انکشاف

غزہ جنگ؛ کتنے ہزار فلسطینیوں کے ہاتھ، پاؤں کاٹے گئے؟ تہلکہ خیز انکشاف (فوٹو: فائل)
غزہ میں مظلوم فلسطینوں پر اسرائیلی بمباری کے باعث وزارت صحت کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ مسلسل ڈیڑھ سال سے جاری نسل کشی کے دوران 4 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے ہاتھ پاؤں کاٹے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلتھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ظہور الواحد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہم نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 2024 کے آخر تک 4 ہزار 500 سے زائد افراد کی زندگی بچانے کیلئے انکے ہاتھ، پاؤں کاٹے ہیں۔
انہوں نے دردناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 800 فلسطینی بچوں کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، جو کہ ریکارڈ شدہ قطع اعضا کے کیسز کی کل تعداد کا 18 فیصد ہیں، ان کیسز میں 540 خواتین بھی شامل ہیں جو کل تعداد کا 12 فیصد ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں شہادتیں کتنی ہوئیں؟ رپورٹ کے انکشاف نے رونگٹے کھڑے کردیے
ظہور الواحد کا کہنا تھا ان کہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ فلسطینی شہری کس تباہی کا سامنا کررہے ہیں، بالخصوص سب سے زیادہ کمزور گروہ یعنی بچے اور خواتین۔
مزید پڑھیں: جنگ زدہ غزہ اور لاس اینجلس کی حیران کن مماثلت! صارفین حیران
دوسری طرف ڈاکٹر اور حکومتی عہدیدار اس خدشے کا اظہار بھی کررہے ہیں کہ قطع اعضا کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، کیوں کہ غزہ کی صورت حال کے پیش نظر درست اعداد و شمار پیش کرنا مشکل ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی حمایت کرنیوالے اداکار کا بھی گھر جل گیا
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا، اسپتالوں کو بمباری سے تباہ کیا اور محاصرے میں لیے، انھیں خالی کرنے کی دھمکیاں دیں، اور طبی سامان کے داخلے کو روکا۔
دوسری جانب گزشتہ روز تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اسرائیلی درندگی اور بمباری کے نیتجے میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جسے رپورٹ نہیں کیا گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.