منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

مزاحیہ اداکار برین اسٹروک کا شکار، حالت تشویشناک

11 جنوری, 2025 18:54

بھارتی فلم انڈسٹری کی مزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیہ برین اسٹروک کا شکار ہوگئے انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ سینئر اداکار ٹیکو تلسانیہ کو برین اسٹروک ہوا، جس کے باعث انکی حالت تشویشناک ہے۔

قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ اداکار کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے تاہم ابھی بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیکو تلسانیہ کو درحقیقت برین اسٹروک ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

ٹیکو تلسانیہ گجراتی فلم کی خصوصی اسکریننگ کیلئے وینیو پر پہنچے تھے جہاں انہیں اچانک الٹی ہوگئی تو اسپتال لے جایا گیا۔

برین اسٹروک کس کو کہتے ہیں؟

جب دماغ کے ایک حصے کو آکسیجن کی سپلائی متاثر ہوتی ہے اور متوازن مقدار میں آکسیجن اور ںیوٹرنٹس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے دماغ کے سیلز چند منٹوں میں ختم ہونے لگتے ہیں۔ اس سے انسان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے، اس بیماری کی وجہ سے انسان کے بولنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جبکہ دوسروں کے کہے الفاظ کو سمجھنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔