منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

اسرائیل کے یمن کے حوثی باغیوں کی فوجی تنصیبات پر حملے

11 جنوری, 2025 17:43

اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں بمباری کرکے پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں یمن کی ساحلی پٹی پر بندرگاہوں اور ایک پاور اسٹیشن کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا۔

اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی باغی گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرون فائر کیے جبکہ متعدد مواقعوں پر کئی صہیونی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عراق کے قریب ترک فوج کے ہیلی کاپٹر پر میزائل حملہ

قابض اسرائیلی فوج کے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول حدیدہ، راس عیسیٰ بندرگاہوں، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس میں ایک شخص ہلاک اور 16 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حوثی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی قیمت چکارہے ہیں اور انہیں مزید بھاری قیمت اٹھانا پڑے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔