کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید شادی کے بندھن میں بندھ نے والے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا 22 فروری کو کراچی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا جس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی شرکت متوقع ہے۔
اس جوڑے کی شادی کے حوالے سے افواہیں کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے تاہم اب تک کبریٰ خان اور گوہر رشید نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر سرگرم ہونے کے باوجود دونوں نے ان افواہوں کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ‘آپ نے میری قبر کا حساب دینا ہے تو بولیں’، نور بخاری ناقدین پر پھٹ پڑیں
گوہر رشید اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تیاریوں اور ڈانس پریکٹس کی مختلف ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں جس سے ان افواہوں کو مزید تقویت مل رہی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.