منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

لاس انجیلس جنگلات میں لگی آگ سے 150 ارب ڈالر کا نقصان، لاکھوں بےگھر

11 جنوری, 2025 09:39

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس انجیلس کے جنگلات میں لگی آگ نے ہزاروں ایکڑ زمین کو خاک کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات میں لگی آگ کے باعث 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا جب کہ آگ کیی لپیٹ میں آکر دس افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بے قابو آگ پھیلنے سے لاکھوں بے گھر ہوگئے، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، آگ سے متعدد ہالی وڈ شخصیات اور سیاستدانوں کے گھر بھی تباہ ہوگئے۔

لاس اینجلس میں آگ بجھانے کے لیے قیدی بھی طلب کرلئے گئے، غزہ میں نسل کشی کے حمایتی امریکی اداکار کا گھر بھی خاکستر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی حمایت کرنیوالے اداکار کا بھی گھر جل گیا

لاس اینجلس میں بھڑکنے والی تباہ کن جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا اور امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ تیز ہوا کے باعث یہ خدشہ بڑھ رہا ہے کہ آگ مزید پھیل سکتی ہے۔

اس کے علاوہ جنگلات میں لگنی والی آگ کے باعث جو بائیڈن نے لاس انجیلس کو جنگ جدہ قرار دے دیا جب کہ امریکی حکومت نے ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔