‘آپ نے میری قبر کا حساب دینا ہے تو بولیں’، نور بخاری ناقدین پر پھٹ پڑیں

آپ نے میری قبر کا حساب دینا ہے تو بولیں، نور بخاری ناقدین پر پھٹ پڑیں
سابق اداکارہ نور بخاری نے ان کے حجاب کے انداز پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مذہب کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی نور بخاری نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ کسی شادی کی تقریب میں شریک تھیں اور انہوں نے لباس سے میچ کرتا ہوا حجاب بھی پہنا ہوا تھا۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کا انداز نہ بھایا جس کے بعد اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ یہ کس قسم کا حجاب ہے جس میں مردوں کی طرح پگڑی باندھی ہوئی ہے، کئی صارفین نے کہا کہ نور بخاری مذہب کا مذاق نہ بنائیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد اداکارہ نے کمنٹس کا سلسلہ ہی بند کردیا اور انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ناقدین کو جواب دیا کہ میں حجاب پہنوں، پگڑی پہنوں یا دوپٹہ یہ آپ کا مسئلہ نہیں، اگر میری قبر کا حساب آپ نے دینا ہے تو بولیں ورنہ خاموش رہیں۔
واضح رہے کہ نور بخاری نے 2017 میں شوبز کو خیرباد کہہ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔
اداکارہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ دین میں دلچسپی بتائی تھی جس پر مداحوں نے ان کے فیصلے کو کافی سراہا تھا جب کہ اداکارہ حجاب میں کئی ٹصاویر بھی شیئر کر چکی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.