منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

11 جنوری, 2025 16:18

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو  ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا پانچ روزہ میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق قومی اسکواڈ میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اسپنر ساجد خان اور لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے علاوہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے جب کہ صائم ایوب اور آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو ٹیم سے باہر ہوگئے، ان کی محمد علی اور ان کیپڈ  کاشف علی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

سلیکشن کمیٹی نے پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، ساجد خان اور سلمان علی آغا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔