مزاحمت نے صہیونی فوج میں پھوٹ ڈال دی، مگر کیسے؟

مزاحمت نے صہیونی فوج میں پھوٹ ڈال دی، مگر کیسے؟ (فوٹو: فائل)
غزہ میں جاری مظلوم فلسطنیوں کے قتلِ عام اور مزاحتمی تنظیموں کی پے در پے کارروائیوں نے صہیونی فوج میں پھوٹ ڈال دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض صہیونی فوج کے نائب سربراہ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی عدم رہائی اور بحرانی حالات کے پیش نظر مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
قابض فوج کے نائب سربراہ امیر برعام نے آرمی چیف ہرٹزی ہالیوی سے درخواست کی ہے کہ ان کی مدت ملازمت آئندہ ماہ کے آخر تک ختم کی جائے۔
مزید پڑھیں: غزہ؛ حماس نے مزید 3 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کو داخلی اور خارجی بحرانوں کا سامنا ہے تاہم استعفے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں شہادتیں کتنی ہوئیں؟ رپورٹ کے انکشاف نے رونگٹے کھڑے کردیے
دوسری جانب غزہ میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں مسلسل فوجیوں کی ہلاکت پر اعلیٰ فوجی حکام شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جبکہ ہزاروں صہیونی فوجی حماس کی دہشت کے باعث یہاں خدمات پیش کرنے سے صاف انکار کررہے ہیں۔
ادھر اسرائیل کو مسلسل تین محاذوں پر مزاحمت کا سامنا ہے جس کے باعث فوجی کی تعداد کم ہوئی ہے جبکہ اربوں ڈالر کے اضافی اخراجات بھی کرنے پڑرہے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.