منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

عراق کے قریب ترک فوج کے ہیلی کاپٹر پر میزائل حملہ

11 جنوری, 2025 13:00

ہفتے کے روز عراقی سرحد کے قریب ایک ترک ہیلی کاپٹر کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے باخبر ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ترک ہیلی کاپٹر کو شمالی عراق میں واقع قندیل ہائٹس کے مغربی حصے اور ترکیہ کی سرحد کے قریب میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترک ہیلی کاپٹر کم اونچائی پر پرواز کر رہا تھا جب اس پر حملہ کیا گیا۔

ابھی تک ہیلی کاپٹر کو پہنچنے والے نقصان کی مقدار کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران قندیل کی چوٹیوں پر میزائل حملہ اپنی نوعیت کا چوتھا حملہ ہے۔

یہ حملہ بموں، بارودی سرنگوں، اسنائپرز، ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے ترک افواج کے خلاف حملوں میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔