نیتن یاہو کو بچانے کیلئے ایوان نمائندگان میں عالمی عدالت پر پابندی کا بل منظور

نیتن یاہو کو بچانے کیلئے ایوان نمائندگان میں عالمی عدالت پر پابندی کا بل منظور
امریکا نے قاتل اور دہشتگرد صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو گرفتاری سے بچانے کے لیے تمام حدود پار کردیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ایوان نمائدگان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے خلاف پابندیوں کے بل کو منظور کرلیا گیا۔
غزہ میں نسل کشی اور 7 اکتوبر سے جاری مسلسل حملوں کے جرم میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلینٹ کے خلاف وورانٹ گرفتاری جاری کئے ہوئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے باعث اسرائیلی حکومت غم و غصے کا شکار ہے اور امریکا اسرائیل کی حمایت اور اس سے اظہار یکجہتی کے لئے یہ اقدامات کررہا ہے۔
قبل ازیں امریکا نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر آئی سی سی کو کئی دھمکیاں بھی تھیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.