دنیا بھر سے محض 24 گھنٹوں میں 107 پاکستانی ڈی پورٹ، مگر کیوں؟

دنیا بھر سے محض 24 گھنٹوں میں 107 پاکستانی ڈی پورٹ، مگر کیوں؟ (فوٹو: فائل)
دنیا بھر کے 16 ممالک نے مزید 107 پاکستانیوں کو مختلف الزامات کے باعث ڈی پورٹ کردیا۔
جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا، بیلجیئم، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 12 ممالک سے مزید 107 کستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے، جن پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد ہیں۔
اِن الزامات میں منشیات کی اسمگلنگ، جعلی کرنسی کی گردش اور دیگر الزامات شامل ہیں، ڈی پورٹ ہوئے پاکستانیوں کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ ہوتے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متحدہ عرب امارات سے 13، عراق سے 12، سعودی عرب سے 4، عمان سے 3، بیلجیئم، قطر اور قبرص سے 2، دو اور امریکا، کمبوڈیا، ملائیشیا اور بحرین سے ایک ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: یورپی مُلک نے ورک ویزا دینے کیلئے شرائط آسان کر دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مختلف ممالک سے 64 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، جن میں عمان سے 10، سعودی عرب سے 4 اور قطر، امریکا اور سینیگال سے ایک ایک پاکستانی شامل ہے۔
دبئی سے 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں مختلف خلاف ورزیوں اور مختلف کیٹیگریز میں ملوث مسافر بھی شامل ہیں۔ 11 پاکستانیوں پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام تھا اور انہیں متحدہ عرب امارات میں سزا کاٹنے کے بعد پاکستان واپس بھیج دیا گیا تھا، جب کہ 2 پاکستانیوں پر دبئی میں جعلی کرنسی گردش کرنے کا الزام تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستانیوں کو دبئی ویزا دینے کی نئی شرط سامنے آگئی
امیگریشن ذرائع کے مطابق قطر، سعودی عرب اور عمان جانے والے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے ان کو اتار دیا گیا۔
وزٹ ویزے پر کینیڈا جانے والے ایک مسافر، 2 نیپال جارہے ہیں، ایک لڑکی وزٹ ویزے پر ترکی جا رہی ہے، ایک ورک ویزا پر آذربائیجان جا رہی تھی اور عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب جانے والے 10 مسافروں کو ایک دن پہلے ہی آف لوڈ کردیا گیا ہے۔ جن کے پاس پیشگی ہوٹل کی بکنگ، متعلقہ دستاویزات اور اخراجات کے لیے ناکافی فنڈز تھے۔
اسی طرح ورک ویزے پر سعودی عرب جانے والے 4 افراد کو نامکمل دستاویزات کی وجہ سے آف لوڈ کردیا گیا۔ عمرہ ویزے پر جانے والے 9 مسافروں کو ہوٹل کی ایڈوانس بکنگ اور اخراجات کے لیے ناکافی فنڈز اور دیگر وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا گیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.