انجیلینا جولی نے اپنے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا

انجیلینا جولی نے اپنے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا
ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے لاس اینجلس کی آگ سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے گھر کے دروازے کھول دیئے۔
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کا گھر بھی لاس انجیلس میں واقع ہے لیکن اس وقت وہ آگ سے محفوظ ہے، مشہور اداکارہ نے اپنے گھر کو آگ سے متاثرہ افراد کیلئے کھول دیا ہے تاکہ بے گھر ہونے والے افراد انکے گھر میں قیام کرسکیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مطابق انجیلینا جولی ان لوگوں کیلئے بہت دکھی ہیں جنہوں نے اپنا آشیانہ کھو دیا ہے، وہ ہر ممکن کوشش کررہی ہیں کہ اس صورتحال میں متاثرین کی مدد کرسکیں۔
مزید پڑھیں:لاس اینجلس میں آتشزدگی تھم نہ سکی، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
مزید پڑھیں:لاس اینجلس میں لگی آگ بےقابو، قہر خداوندی کی پکڑ انسان کو مجبور بنا دیتی ہے
مزید پڑھیں:جنگلات میں لگی آگ نے کِن ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر جلا کر راکھ کردیے
خطرناک آگ سے اب تک 10 ہزار سے زائد گھر شعلوں کی نذر ہوچکے ہیں، اس بحران کے دوران کئی افراد نے اپنے گھر کھو دیے ہیں، جن میں مشہور شخصیات جیسے لیٹن میسٹر اور ایڈم بروڈی، انا فاریس، رکّی لیک، کیری ایلوئس، کیمرون میتھیسن اور دیگر شامل ہیں۔
بہت سی دیگر مشہور شخصیات بھی لاس اینجلس کی تباہ کن جنگلاتی آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے سامنے آئی ہیں، جس میں ہیلی بیری نے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ وہ شارون اسٹون کے ساتھ مل کر اپنے ”پورے وارڈروب“ کو عطیہ کر رہی ہیں تاکہ ضرورت مندوں کو بنیادی لباس فراہم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:لاس انجیلس جنگلات میں لگی آگ سے 150 ارب ڈالر کا نقصان، لاکھوں بےگھر
میگھن مارکل اور پرنس ہیری، انجلینا جولی کی طرح بے گھر افراد کیلئے اپنے گھر کے دروازے کھول رہے ہیں تاکہ آگ سے بے گھر ہونے والوں کو پناہ دی جا سکے، اس کے علاوہ، جیمی لی کرٹس اور ان کے شوہر کرسٹوفر گیسٹ نے بحران کے متاثرین کی مدد کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد دینے کا عہد کیا ہے۔
خیال رہے کہ کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے، لاس اینجلس میں ہزاروں گھر جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.