منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کے اسکواڈ میں کون کون شامل ہیں؟

12 جنوری, 2025 17:01

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی اسکواڈ جمع کروادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو دو روز قبل جمع کروایا ہے جس میں اوہنر صائم ایوب نام بھی بھیجا گیا ہے تاہم اوپنر کی سلیکشن کا حتمی فیصلہ انکی انجری دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

ابتدائی اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، ابرار احمد، کامران غلام اور سلمان علی آغا، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی کا نام شامل ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ ہائبرڈ ماڈل کیوں تسلیم کیا؟ حفیظ برہم

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان 10 فروری کو متوقع ہے جبکہ آئی سی سی کی ڈیڈ لاین 11 فروری ہے جس کے بعد ٹیکنکل کمیٹی کی اجازت کے بعد اسکواڈ میں چینجز کی جاسکیں گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کون سی ٹیم کب پاکستان آئے گی؟

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے حتمی اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں، جس میں اوپنر عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔