منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

غزہ جنگ بندی؛ حتمی مسودہ تیار! حماس کا انکشاف

12 جنوری, 2025 17:25

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے اعلیٰ عہدیدار انکشاف کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کیلئے صہیونی حکومت کیساتھ معاہدے کا حتمی متن تیار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا حتمی متن تیار ہوچکا ہے تاہم قابض اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی منظوری کا انتظار ہے، جس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حالیہ مذاکرات ماضی سے بالکل مختلف ہیں کیونکہ فریقین اور ثالث کمیٹیوں نے معاہدے کا حتمی مسودہ تیار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مزاحمت نے صہیونی فوج میں پھوٹ ڈال دی، مگر کیسے؟

اس معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے، اسرائیلی قابض افواج محور نتساریم سے صلاح الدین کے مشرق کی طرف اور فیلاڈلفیا سے رفح کراسنگ سے پیچھے ہٹیں گی۔

مزید پڑھیں: حماس نے مزید 4 صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

حماس کے اعلی اہلکار نے مزید کہا کہ ثالثی کرنے والے ممالک نے ضمانت دی ہے کہ انسانی امداد اور طبی سامان بغیر کسی پابندی کے غزہ کے تمام علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔

عہدیدار نے کہا کہ اس معاہدے کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو کا عمل بھی شروع ہوجائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔