منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

غزہ جنگ؛ زمینی کارروائی میں کتنے اسرائیلی فوجی جہنم رسید ہوئے؟

12 جنوری, 2025 18:42

فلسطین میں مزاحمت کی علامت حماس نے غزہ میں ڈیڑھ سال سے نسل کشی کی مرتکب قابض اسرائیلی فورسز کے زمینی کارروائی میں 400 سے زائد فوجی جنہم واصل کردیے۔

صہیونی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں ابتک کم ازکم 400 سے زائد قابض اسرائیلی فوجیوں کو زمینی کارروائیوں کے دوران مزاحمتی تنظیم کے مجاہدوں نے جہنم رسید کردیا ہے۔

آزاد ذرائع کا خیال ہے کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد اعلان کردہ اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے تاہم جنگی ہزیمت سے بچنے کیلئے کم ڈیٹا فراہم کیاجارہا ہے جبکہ اصل تعداد چھپائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی؛ حتمی مسودہ تیار! حماس کا انکشاف

اس کے علاوہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے جنہوں نے جنوبی لبنان بارڈر پر کارروائی کی کوشش کی تھی اور منہ کی کھانا پڑی تھی۔

گزشتہ روز غزہ کے شمال میں مزاحمتی فورسز کی ایک منفرد کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 7 صیہونی فوجی ہلاک اور 30 ​​زخمی زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: حماس نے مزید 4 صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ادھر غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کیساتھ معاہدے کا حتمی متن تیار کرلیا گیا ہےتاہم صہیونی حکام کو اپنے وزیراعظم نیتن یاہو کی منظوری کا انتظار ہے، جس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔