حماس نے مزید 4 صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

حماس نے مزید 4 صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں ہونے والی جھڑپوں میں مزید 4 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے سپاہیوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں کو حماس کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں بھی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ 6 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔
مزید پڑھیں:بشار حکومت کا خاتمہ؛ اسرائیل نے شام میں فوجی نقل و حرکت بڑھادی
اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سے 37 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 2 فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل اسرائیلی میڈیا ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حماس کے راکٹ حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ اسرائیلی ٹینک بھی تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
حماس کے حملے میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں میں سارجنٹ میٹیو یاکوف پرل اور سارجنٹ کیناؤ کاسا شامل ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.