منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

ایرانی فلم آج پاکستان میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

12 جنوری, 2025 16:56

تہران: ایرانی فلم ”سگداست” پاکستان فلمز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے آج پیش کی جائے گی۔

مہر نیوز کے مطابق اس فلم کو افسون شکاری نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے اور ہدایت کاری تاغی علی آبادی نے کی ہے۔ ایران کی فلم ”سگداست” پاکستان میں منعقد ہونے والے بارہویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔

اس فلم کے اداکاروں میں تاگی علی آبادی، رونک پوریادگر، کامبیز امینی، علی رضا مہران اور سمن درابی شامل ہیں۔ سولماز اتحاد فلم کی بین الاقوامی نمائش کے انچارج ہیں۔

مزید پڑھیں:علامہ اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم آج ریلیز ہوگی

خیال رہے کہ یہ ایک سماجی ڈرامہ ہے جس کی نمائش آج لاہور میں کی جائے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔