خاتون رکن پارلیمنٹ کو اردوگان کے ہاتھ پر بوسہ دینا مہنگا پڑگیا

خاتون رکن پارلیمنٹ کو اردوگان کے ہاتھ پر بوسہ دینا مہنگا پڑگیا (فوٹو: فائل)
ترک پارلیمنٹ کی خاتون رکن کی صدر رجب طیب اردوگان کو ہاتھ پر بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہونے لگی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حکمراں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (آق) کی رکن پارلیمنٹ صدا ساری باس اپنے صدر رجب طیب اردوگان کا ہاتھ چوم رہی، جس سے لگتا ہے کہ وہ انہیں دیکھ کر دعا مانگ رہی ہوں۔
اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کو حیران کردیا ہے جبکہ کچھ افراد کی جانب سے اس ردعمل پر انہیں تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی؛ حتمی مسودہ تیار! حماس کا انکشاف
صارفین نے ترک صدر کے ردعمل کی طرف اشارہ کیا جنہوں نے رکن پارلیمنٹ کے رویے پر کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ اس کے بالکل برعکس تھا۔
اردوگان نے خاتون رکن پارلیمنٹ ساری باس کو ہاتھ چومنے پر 200 ترک لیرا دیے جو کہ 7 امریکی ڈالر کے برابر ہے، جس سے سوشل میڈیا پر تنقید مزید بڑھ گئی۔
مزید پڑھیں: لاس اینجلس میں آتشزدگی تھم نہ سکی، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
بعض صارفین نے رُکن پارلیمنٹ کے رویے کو توہین آمیز اور "پارٹی لیڈر کے سامنے سجدہ ریز ہونے” کے مترادف قرار دیا۔
ترکیہ کے عوامی حلقوں کی بڑی تعداد نے ایردوآن کی رُکن پارلیمنٹ کو دی گئی رقم کا بھی مذاق اڑایا گیا جبکہ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 200 لیرے کیسے قبول کرلیے جب کہ وہ ہزاروں وصول کر رہی تھیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.