منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پُرتعیش زندگیاں، مہنگے گھر! کروڑوں ڈالر کی انڈسٹری زمین بوس

12 جنوری, 2025 18:27

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ نے ہالی ووڈ انڈسٹری کا بھرم خام میں ملا کر رکھ دیا۔

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے جبکہ 5 روز باوجود دنیا کی سُپر پاور سمجھا جانے والا امریکا اپنے ایک شہر کی آگ بجھانے میں تاحال ناکام ہے۔

آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ پیسیفک پیلی سیڈز ہے جہاں ہفتے کے روز راتوں رات تیز ہواؤں کی وجہ سے جنگل کی آگ مزید علاقوں میں پھیل گئی جبکہ پُرتعیش شہر کے مہنگے ترین گھر اور ہالی ووڈ اسٹارز کی آماجگاہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس آتشزدگی؛ بیلا حدید کا آبائی گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

محکمہ موسمیات نے حکام کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسم مزید خراب ہوسکتا ہے جبکہ ہزاروں ایکڑ پر پھیلی آف ہالی ووڈ انڈسڑی کے مقام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: انجیلینا جولی نے اپنے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا

لاس اینجلس میں 153,000 افراد کو محفوظ مقام منتقل ہونے حکم دے دیا گیا ہے جبکہ 57 ہزار عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی حمایت کرنیوالے اداکار کا بھی گھر جل گیا

آگ سے ملک کو ہونے والا معاشی نقصان کا تخمینہ 10 ارب ڈالرز بتایا جارہا ہے، اسی طرح ہالی ووڈ کے کئی اسٹارز اپنے گھروں سے بےگھر ہوچکے ہیں۔

اِن بےگھر ہالی ووڈ اسٹارز میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے غزہ جنگ میں فلسطنیوں کی اسرائیل کی جانب سے ہونے والی نسل کُشی کی حمایت کی تھی آج اپنے گھروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے جلتا دیکھ رہے ہیں جس پر دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین انکا مذاق بنارہے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔