پی ایس ایل10؛ سرفراز نے گلیڈی ایٹرز کو خیرباد کہہ دیا

پی ایس ایل10؛ سرفراز نے گلیڈی ایٹرز کو خیرباد کہہ دیا (فوٹو: فائل)
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے باضابطہ طور پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرنچائز کے مالک ندیم عمر کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے سابق کپتان سرفراز احمد نے لکھا کہ آج میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میرا رشتہ اختتام پذیر ہوگیا ہے اور مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ اس شاندار ٹیم کے ساتھ میرا 9 سال کا سفر شاندار اور خوبصورت رہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں اس موقع پر ندیم بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع دیا اور وہ سب کچھ فراہم کیا جس کی مجھے بطور کھلاڑی اور کپتان کی ضرورت تھی اور میں اس وقت آپ کی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ سرفراز کتنے سالوں بعد پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ بنے؟
سرفراز احمد نے مزید لکھا کہ میری نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کی ٹیم کے ساتھ رہیں گی اور آخر میں میں آپ کی ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو بہت اچھے رہے، اعظم بھائی کا خصوصی شکریہ۔
خیال رہے کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا 9 سال تک حصہ رہے تاہم گزشتہ ایڈیشن میں انکی جگہ افریقی کرکٹر ریلی روسو کو کپتانی سونپ دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ڈرافٹ وینیو سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات
بعدازاں سرفراز احمد کی فرنچائز سے الگ ہونے کی خبریں گردش کررہیں تھی تاہم کچھ روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز نے اپنے سابق کپتان سرفراز احمد کو ریلیز کردیا تھا جس نے اشارہ دیا تھا کہ انکا سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.