منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

یوکرین نے روسی علاقے سے 2 شمالی کوریائی فوجی گرفتار کرلیے

12 جنوری, 2025 10:02

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تصدیق کی ہے کہ ’ہم نے روس کی جانب سے لڑنے والے 2 شمالی کوریائی فوجیوں کو پکڑلیا ہے۔ ‘

جرمن میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انکی فوج نے روس کی جانب سے لڑنے والے 2 شمالی کوریائی فوجیوں کو پکڑ لیا ہے۔

یوکرینی صدر نے بتایا کہ دونوں فوجیوں کو روسی علاقے کرسک سے پکڑا گیا ہے اور دونوں فوجی زخمی حالت میں تھے جنہیں دارالحکومت کیف منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:یوکرین کی روسی علاقے میں فوجی دستوں پر متعدد حملے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین اور مغربی جنگی ماہرین کے اندازے کے مطابق روس کے کرسک ریجن میں تقریباً 11 ہزار شمالی کوریائی فوجی موجود ہیں جو روس کی جانب سے لڑرہے ہیں۔

واضح رہے یوکرین کی افواج نے گزشتہ سال اگست میں روس کے کرسک ریجن کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا اور ابھی بھی یوکرینی فوج نے پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔