منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

شعیب اختر اور شاہد کپور کی کہاں ہوئی ملاقات؟ ویڈیو وائرل

12 جنوری, 2025 16:02

پاکستان کے تیز ترین سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کی بھارتی فلم اداکار شاہد کپور سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اس دلچسپ ملاقات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر  نے شاہد کپور سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا، جبکہ کلپ میں شاہد کپور آل بلیک لُک میں نظر آئے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے افتتاحی تقریب کے دوران ہوئی ہے جس میں بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی موجود تھے۔

ویڈیو کے اختتام پر شاہد کپور نے شعیب اختر سے رخصت لیتے ہوئے مصافحہ کیا۔ شعیب اختر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد کپور اور ہربھجن سے ملاقت کرکے بہت خوشی ہوئی۔

 

اس فلم کی تشہیر کیلئے شاہد کپور مختلف ممالک کا دورہ بھی کررہے ہیں اسی دوران شاہد کپور کو حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں موجود دیکھا گیا جہاں انکی ملاقات کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین بولرز میں شمار ہونے والے شعیب اختر سے ہوئی۔

دوسری جانب شعیب اختر، جو کرکٹ کی دنیا میں اپنی تیز رفتار باؤلنگ کے لیے مشہور ہیں اور ‘راولپنڈی ایکسپریس’ کے نام سے جانے جاتے ہیں، آئی ایل ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں بطور ایمبیسیڈر شامل ہوئے تھے اور اس سال بھی وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار شاہد کپور ان دنوں اپنی موسٹ اویٹڈ فلم ’دیوا’ کی ریلیز کی تیاری میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ پوجا ہیگڑے بھی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔