منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

خاتون نے 370 فٹ گہرے سوئمنگ پول میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

12 جنوری, 2025 12:39

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون ایمبر بورکے نے سوئمنگ پول کے نچلے حصے میں طویل چہل قدمی کا ریکارڈ قائم کردیا۔

انہوں نے ایک امریکی فٹ بال میدان کی لمبائی سے بھی آگے چل کر ایک سانس میں پانی کے اندر سب سے طویل چہل قدمی کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔ ایمبر نے کہا کہ میں ایک آزاد انسٹرکٹر ہوں اور 10 سال سے زیادہ عرصے سے سوئمنگ سیکھ رہی ہوں۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سمندر میں چھلانگ لگا دی، ویڈیو وائرل

انہوں نےکہا کہ میں یہ کام اپنی کامیابی کے احساس کیلئے کرنا چاہتا تھی، گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل اپنے پاس رکھنا اور اس عمل میں آسٹریلین میرین کنزرویشن سوسائٹی کیلئے رقم جمع کرنا میرا ہمیشہ سے خواب رہا ہے۔

woman-creates-world-record-for-longest-underwater-walk-with-one-breath

خیال رہے کہ 35 سالہ کھلاڑی کا شاندار ریکارڈ 112.83 میٹر (370 فٹ 2 انچ) ہے جوکہ ایک امریکی فٹ بال میدان 109.7 میٹر (360 فٹ) لمبا جیسا ہے

اس ناقابل یقین فوٹیج میں وہ تالاب کے نچلے حصے میں اپنے کولہوں کو جھکائے چلتے ہوئے نظر آرہی ہیں تاکہ وہ 90 ڈگری زاویے پر ہوں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔