ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
آسٹریلوی جارہانہ بیٹر ڈیوڈ وارنر پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ڈرافٹ میں اب تک کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔
کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے دوران ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پلیٹینم کیٹگری میں 3 لاکھ ڈالر کی تنخواہ کی حد کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
کراچی کنگز کے ساتھ معاہدہ ڈیوڈ وارنر کو پی ایس ایل سیزن 10 کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی بناتا ہے۔
ڈیوڈ وارنر کی شمولیت کراچی کنگز کے لیے گیم چینجر ثابت ہونے کی توقع ہے کیونکہ بائیں ہاتھ کے بلے باز تجربہ رکھنے کے ساتھ ٹاپ آرڈر میں دھماکہ خیز کارکردگی کے لیے شہرت جانے جاتے ہیں۔
تمام فارمیٹس میں اپنے غلبے کے لئے مشہور وارنر کی موجودگی کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن اپ کو نمایاں طور پر مضبوط کرتی ہے۔
اس ریکارڈ توڑ معاہدے نے شائقین میں کافی جوش و خروش پیدا کر دیا ہے، جو آئندہ ٹورنامنٹ کے دوران وارنر کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔
وارنر کی شمولیت کے بعد کراچی کنگز کو اب چیمپیئن شپ کے لیے فیورٹ سمجھا جا رہا ہے جس نے سنسنی خیز کرکٹ کے شاندار سیزن کی راہ ہموار کر دی ہے۔
اب جبکہ ٹیمیں اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے رہی ہیں اور سخت مقابلے کی تیاری کر رہی ہیں، سب کی توجہ وارنر اور کنگز پر ہے جو پی ایس ایل 10 میں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.