غزہ؛ جنگی جرائم کے الزام میں 2 صیہونی فوجی میکسیکو میں گرفتار

غزہ؛ جنگی جرائم کے الزام میں 2 صیہونی فوجی میکسیکو میں گرفتار
میکسیکو کی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں کیخلاف جنگ میں خدمات سر انجام دینے کے الزام میں 2 صیہونی فوجی گرفتار کرلیے۔
مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، گذشتہ 15 مہینوں کے دوران فلسطینیوں کی نسل کشی اور بے گناہ انسانوں پر ظلم و ستم کے بعد صہیونی حکام اور فوجی اہلکاروں پر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کاروائی کی جارہی ہے۔
عالمی عدالت کی جانب سے نتن یاہو اور گیلانت کیخلاف وارنٹ گرفتاری کے بعد مختلف ممالک میں صہیونی فوجی اہلکاروں کیخلاف بھی مقدمات قائم کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:غزہ جنگ؛ زمینی کارروائی میں کتنے اسرائیلی فوجی جہنم رسید ہوئے؟
صہیونی میڈیا نے غزہ جنگ میں حصہ لینے اور جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے پر میکسیکو میں 2 اسرائیلی فوجیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے، تاہم اسرائیلی وزارت خارجہ نے صیہونی فوجیوں کی گرفتاری کی خبر کی تردید کر دی ہے، یہ بیان گزشتہ ہفتے آنے والی ان رپورٹوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں:غزہ میں جرائم؛ اسرائیلی فوجی برازیل سے رات کے اندھیرے میں فرار
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کو کم از کم 12 کیسز کا علم ہے جن میں غزہ میں جنگی جرائم کا الزام لگا کر اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے فوجیوں کے خلاف بیرون ملک شکایات درج کی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں:بشار حکومت کا خاتمہ؛ اسرائیل نے شام میں فوجی نقل و حرکت بڑھادی
خیال رہے کہ یہ رپورٹس بیلجیئم میں واقع ایک غیر منافع بخش تنظیم ہند رجب فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک مہم کے دوران سامنے آئی ہیں، جس میں اسرائیلی فوجیوں کی شناخت کی گئی ہے
ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت جنگی جرائم کے الزام میں بیرون ملک گرفتار فوجی اہلکاروں کو قانونی مدد فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برازیل کے ایک مقامی جج نے ایک صیہونی فوجی کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا جو چھٹیاں منانے کے لیے ملک آیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.